ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں بی جے پی کارکنان کی طرف سے منکال وئیدیا کے گھیراؤ کی کہانی من گھڑت ہے: بی جے پی لیڈر ایشور ڈوڈمنے کا بیان

بھٹکل میں بی جے پی کارکنان کی طرف سے منکال وئیدیا کے گھیراؤ کی کہانی من گھڑت ہے: بی جے پی لیڈر ایشور ڈوڈمنے کا بیان

Tue, 24 Apr 2018 17:16:07    S.O. News Service

بھٹکل24؍اپریل(ایس او نیوز)سٹنگ ایم ایل اے منکال وئیدیاکانگریس پارٹی کی ٹکٹ پر پرچۂ نامزدگی داخل کرکے واپس لوٹتے وقت بی جے پی رضاکاروں نے جس طرح ان کی کار کو گھیرتے ہوئے مودی مودی کے نعرے لگائے تھے اور کار کو آگے نکلنے کے لئے راستہ نہیں دے رہے تھے اس کی ویڈیو فوٹیج سوشیل میڈیا پر عام ہوچکی ہے۔پولیس کی مداخلت سے کسی طرح ہجوم کے درمیان سے نکل آنے کے بعد منکال وئیدیا نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’ یہی بھارتیہ جنتا پارٹی کا کلچر ہے۔‘‘

اس سلسلے میں بی جے پی کے لیڈر اور بی جے پی کے سابق صدر  ایشورڈوڈمنے نے ساحل آن لائن دفتر پہنچ کر  اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کارکنان کی طرف سے گھیراؤ کرنے اور راستہ روکنے کی بات ایم ایل اے وئیدیاکی من گھڑت کہانی ہے اور اس سے ان کا مقصدعوام کی ہمدردی حاصل کرنا ہے۔ اخبار بیان میں انہوں نے کہا  ہے کہ اس سے پہلے بھی ہوناور میں ان پر بم پھینکے جانے کی من  گھڑت کہانی انہوں نے پیش کی تھی۔اب بی جے پی کے نمائندے سنیل نائک کی نامزدگی کے موقع پر اتنے بڑے ہجوم کو دیکھنے کے بعد منکال کو اپنی شکست صاف نظر آنے لگی ہے۔ اس لئے وہ حواس باختہ ہوکر اس طرح کا بیان دے رہے ہیں۔

ایشور کے مطابق اصل میں ہزاروں بی جے پی کارکنان اس موقع پر حاضر رہنے کی وجہ سے سڑک پر ہجوم تھا۔اس بات کو گھیراؤ کا نام دینا ایک جھوٹی کہانی کے سوا کچھ نہیں ہے۔

ایشور نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ بی جے پی کو منکال وئیدیاسے آداب و اخلاق اور تہذیب سیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔بی جے پی اور اس کے کارکنان کی تہذیب اور اخلاق کے بارے میں سارا دیش جانتا ہے۔اس کے علاوہ بی جے پی کے اندر کسی بھی قسم کی بے اطمینانی کی بات سے انکار کرتے ہوئے ایشور نے کہا ہے کہ بی جے پی کے تمام لیڈر متحد ہیں اور آپس میں کوئی رنجش اور بددلی موجود نہیں ہے۔


Share: